بر یکنگ نیوز:

تہران میں سال نو کے تہوار نوروز کے موقع پر سینکڑوں مردہ درخت خوبصورت فن پاروں میں تبدیل

تہران: سال نو کے تہوار نوروز کے موقع پر ایرانی دارالحکومت تہران میں سینکڑوں مردہ درختوں کے تنوں کو خوبصورت فن پاروں میں تبدیل کردیا گیا۔

ایرانی دارالحکومت تہران کی سڑک خیابان ولی عصر پر بے شمار قدیم اور تناور درخت موجود ہیں۔ ان میں سے کئی درخت مردہ ہوچکے ہیں اور یہ چاروں موسم میں بنجر رہتے ہیں۔

اس سال بہار کی آمد کے موقع پر چند فنکاروں نے ان مردہ درختوں کو تراش کر خوبصورت شکل دے دی۔

 

 

لکڑی کا کام کرنے والے ان فنکاروں نے ان درختوں کے تنے پر خوبصورت نقش و نگار کھودے۔

 

 

 

کچھ درختوں پر مختلف رنگ بھی کیے گئے جس کے بعد یہ مردہ درخت سرسبز درختوں سے بھی زیادہ حسین نظر آنے لگے۔

 

درختوں کو خوبصورت فن پاروں میں تبدیل کردیے جانے کے بعد تہران کی یہ شاہراہ اور بھی خوبصورت ہوگئی ہے۔

Check Also

ہندو خاندا ن کی تقریبا 90 سال سے قرآ ن پا ک سے محبت اور عقیدت جا ن کر آپ بھی کہہ دینگے سبحا ن اللہ

سر ی نگر (ویب ڈیسک)سریش ابرول کہتے ہیں: ‘دونوں ہی قرآن اپنے آپ میں مکمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW