بر یکنگ نیوز:

معجزہ قرآن: 3 ماہ میں قرآن پاک نہ صرف حفظ بلکہ قرآن کا انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں ترجمہ بھی یاد کرنے والا مصر کا نابینا بچہ

قاہرہ: مصر کے کمسن نابینا بچے عبداللہ عمار محمد السید نے صرف 3 ماہ میں قرآن پاک حفظ کیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں کمسن نابینا بچےعبداللہ عمار السید نے صرف 3 ماہ میں ناصرف قرآنِ پاک حفظ کیا بلکہ قرآن کا انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں ترجمہ بھی یاد کررکھا ہے۔ عبداللہ شمالی گورنری کے الرمل شہر میں تل الجراد کا رہائشی اور جامعہ الازھر کے ایک اسکول میں زیرِتعلیم ہے۔

مصر کی وزارتِ اوقاف اور مذہبی امور کی جانب سے نابینا حافظ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حافظ عبداللہ نے تلاوت کے بعد اس کا انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں ترجمہ کرکے تقریب کے حاضرین اورعالمِ اسلام کو حیران کردیا۔ مصر کے وزیرِ اوقاف ڈاکٹر محمد مختار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نابینا کمسن بچے کا ذاتی طور پر ٹیسٹ لیا تو انکشاف ہوا کہ اس نے بغیر غلطی کے قرآن کی آیات اور صفحات کے نمبر بھی یاد کررکھے ہیں۔

نابینا حافظ کے والد عمار محمد السید نے بتایا ہے کہ ان کے بچے نے 8 سال کی عمر میں صرف تین ماہ کے عرصے میں پورا قرآن کریم مکمل حفظ کرلیا تھا۔ حفظ کے بعد بچے نے قرآۃ عشرہ میں مہارت حاصل کی اور بعد میں انگریزی اور فرانسیسی زبانوں پر عبور حاصل کیا جب کہ عبداللہ السید نے زمانہ جاہلیت، امور دور اور جدید دور کے ہزاروں عربی قصائد بھی یاد کر رکھے ہیں۔ بچے کے والد کے مطابق جامعہ الازھر کے سربراہ الشیخ احمد الطیب نے بچے کو شعر و ادب اور دیگر علم وفنون سکھانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے بچے کے تمام تعلیمی اخراجات پی ایچ ڈی تک سرکاری سطح پر ادا کرنے کا اعلان کررکھا ہے

Check Also

نیویارک: بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سارک وزرائے خارجہ اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ سے میری بات نہیں ہوئی، سشما سوراج اجلاس کے دوران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW