بر یکنگ نیوز:

دنیا کا سب سے نایاب اور قیمتی ترین پیالہ ، کتنی رقم میں فروخت ہوا جان کر آپ حیران ہو جایں گے

بیجنگ(ویب ڈیسک )چین میں شاہی خاندان کا دیدہ زیب پیالہ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو محض پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں ایک چینی باشندے نے سب سے زیادہ بولی لگا کر اسے خرید لیا۔

خریدار نے ٹیلی فون کے ذریعے نیلامی میں حصہ لیا اور اس تاریخی پیالے کی 30 ملین ڈالر بولی لگائی یہ رقم پاکستانی روپوں میں ساڑھے 3 ارب بنتی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ نایاب پیالہ چینی شاہی خاندان کے زیر استعمال رہا ہے، اسے خصوصی طور پر چینی امپیرر کنگسی نے 18 ویں صدی میں بنوایا تھا۔

اربوں روپے مالیت کا یہ پیالہ خوشنما رنگوں والے پھولوں اور خوبصورت آرٹ کا بہترین نمونہ ہے جو کہ قدیم زمانے کے دلکش آرٹ کی یاد دلاتا ہے۔

Check Also

اٹلی میں کھیت سے ایک بینگن چوری کا ملزم عدالت سے 9 سال بعد بری

اٹلی کی ایک اپیل کورٹ نے چوری کے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 9 سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV