بر یکنگ نیوز:

فیس بک اسکینڈل: مارک زکربرگ نے کانگریس کمیٹی میں معافی مانگ لی، اصلاحات کی یقین دہانی

واشنگٹن : فیس بک کے بانی مارکزکربرگ نے کانگریس کمیٹی میں یوزرس کی ذاتی معلومات کا تحفظ کرنے میں ناکامی کی غلطی تسلیم کرلی ہے اور کہاہے کہ مستقبل میں معلومات کا تحفظ کیاجائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ امریکی سینیٹ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے امریکی انتخابات میں صارفین کے ڈیٹا چوری اور پھر اس کے الیکشن میں استعمال سے متعلق کئی سخت سوالات کیے گئے۔

مارک زوکر برگ نے کہاکہ اب فیس بک استعمال کرنے والوں کی ذاتی معلومات کا تحفظ کیاجائےگا۔ انہوں نے کہاکہ معلومات کا غلط استعمال کرنے والے برطانوی ادارے کیمبریج اینالیٹیکا کی تحقیقات کررہے ہیں۔اس سے تمام ڈیٹا واپس لیاجائےگا۔

فیس بک کے سر براہ نے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان میں ہونے والے انتخابات پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے اپنے صارفین کے کوائف کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے تھے اور وہ اس کوتاہی کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ یہ میری غلطی ہے جسے تسلیم کرتا ہوں، فیس بک کو میں نے بنایا اور اس پر جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے میں ہی ذمہ دار ہوں۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک کو روس کی جانب سے غلط معلومات پھیلانے کی شناخت کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اس پر بہت افسوس ہے تاہم 2018 میں پہلی ترجیح اس غلطی کو سدھارنا ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ فیس بک حکام سے 2016 کے انتخابات کے دوران روسی مداخلت سے متعلق پوچھ گچھ ہورہی ہے۔

Check Also

سردار عباس کا میاں نواز شریف کو چھوڑنے کا اصل مقصد خلائی مخلوق کی ہمدردیاں حاصل کرنا ھے،مسلم لیگی رہنما ملک فتع خان، چوھدری عارف اقبال

مسلم لیگ ن بر طانیہ مڈلینڈ کے صدر چودھری عارف اقبال جنرل سیکٹری ملک فتح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV