بر یکنگ نیوز:

لاڑکانہ بااثر شخص: ‘ڈانس فرمائش’ پوری نہ کرنے پر حاملہ گلوگارہ ثمینہ سندھو کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا

لاڑکانہ: صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایک تقریب میں فائرنگ سے قتل ہونے والی مقامی گلوگارہ ثمینہ سندھو حاملہ تھی جسے ایک بااثر شخص نے اپنی فرمائش پر رقص نہ کرنے پر گولیاں ماریں۔

گذشتہ روز سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ لاڑکانہ کے قریب گوٹھ کنگا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بعض تماشائیوں نے اچانک فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں رقاصہ ثمینہ سندھو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھی۔ تاہم مقامی ذرائع کے مطابق گلوکارہ ثمینہ سندھو ایک سندھی گیت گا رہی تھی اور گیت سنتے سنتے تقریب میں موجود ایک شخص نے گن پوائنٹ پر گلوکارہ سے کہا کہ وہ کھڑی ہو کر ڈانس کرے۔

اس شخص کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر گلوکارہ کھڑی ہوئی مگر ناچنے کا حکم نہ مان سکی جس پر اس شخص نے گلوکارہ پر 3 گولیاں برسا دیں جس سے ثمینہسندھو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ کے مطابق ثمینہ سندھو کے قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی شناخت طارق جتوئی کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کا مقدمہ دفعہ 302 کے تحت کنگا تھانے میں درج کیا جا چکا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ واقعہ ہوائی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق تقریب کے دوران بنائی گئی ویڈیوز کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا۔

Check Also

بے بی گرل ملالہ، گھر میں خوش آمدید ۔ پاکستانی ناموار اداکارہ مائرہ خان

کراچی: پاکستانی ناموار اداکارہ مائرہ خان نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو وطن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV