بر یکنگ نیوز:

شہرت یافتہ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون ” SM-G 8850 “متعارف کرانے فیصلہ

سیﺅل : عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے نیا فلیگ شپ سمارٹ فون پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس فون کو” ایس ایم۔ جی 8850 “کا نام دیا گیا ہے اور اس میں وہ فیچر موجود ہے جو فی الحال ایس نائن میں نہیں دیا گیا۔
امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق اس فون کو چین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور وہاں کی سرٹیفکیشن اتھارٹی میں اس کی رجسٹریشن بھی کرائی جارہی ہے۔اس فون میں ایس 9 اور آئی فون ایکس کی طرح اس میں 5.8 انچ بیزل لیس ڈسپلے دیا گیا ہے تاہم اس میں خم اسکرین کی بجائے سپاٹ پینل دیئے گئے ہیں اور اس طرح یہ کافی حد تک آئی فون ایکس سے ملتا ہے۔
ایس ایم جی 8850 میں ڈوئل 12 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جو کہ ایس نائن میں نہیں تاہم ایس نائن پلس میں ضرور ہے اور آئی فون ایکس کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔اس میں سام سنگ نے 2.8 گیگا پرٹز ایکسینوس 9810 پراسیسر دیا ہے اور یہ فی الحال کسی بھی فلیگ شپ فون سے زیادہ تیز ہے بلکہ یہ پرفارمنس ٹیسٹوں میں آئی فون ایکس کو بھی شکست دے چکا ہے۔اس کے علاوہ اس میں تمام تر فیچرز وہی دیئے گئے ہیں جو کہ گلیکسی ایس 9 میں موجود ہیں۔
اس فون کو فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ چین میں سام سنگ فونز کی فروخت میں حالیہ عرصے کے دوران گراوٹ دیکھنے میں آئی ۔ اگر یہ فون کامیاب ہوتا ہے تو امکان ہے کہ اسے مختلف ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔

Check Also

ماہرینِ فلکیات نےایک نیا تاریک ترین سیارہ دریافت کرلیاہے

ماہرینِ فلکیات نےایک نیا سیارہ دریافت کیا ہے جو مشتری کی طرح  خود پر پڑنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW