بر یکنگ نیوز:

گوگل سمیت تمام سماجی رابطہ پلیٹ فارمز صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں۔ فیس بک عہدیدار کا دعو’ی

سماجی روابط کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے سماجی رابطہ پلیٹ فارمز فراہم کرنے والی دیگر نامور کمپنیوں کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ صرف فیس بک ہی نہیں بلکہ گوگل، ایمازون اورٹوئٹر بھی صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں۔

فیس بک نے اپنے ایک بلاگ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے یہ معمول کا طریقہ کار ہے۔

کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر ، پن ٹریسٹ اور لنکڈ اِن کے انٹرنیٹ صفحات پر بھی لائیک اور شئیر بٹن موجود ہیں جبکہ گوگل اینالیٹکس نظام بھی فیس بک سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔

فیس بک عہدیدار نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ پر سماجی رابطے کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کی اکثریت صارفین کی معلومات کو اشتہارات کے بہتر چناؤ کے لیے استعمال کرتی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ صارفین کا ڈیٹا پلگ ان یا سروسز کے ذریعے اکٹھا کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک کو ڈیٹا لیکس اسکینڈل کا سامنا ہے جس میں کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا 2016 میں امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

جسکے بعد فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے صارفین کا ڈیٹا لیک کیے جانے کے حوالے سے غلطی کا اعتراف ہوتے ہی معفای بھی مانگی تھے۔

خیال رہے کہ اینالیٹیکا اسکینڈل سامنے ٓنے کے بعد فیس بک کو بھاری نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا اور اس اسکینڈل کے باعث  مارک زکر برگ کو امریکی سینیٹ کمیٹی سامنے بھی پیش ہوئے۔

Check Also

پاکستان میں25 ملین فیس بک یوزر ہیں۔ کنٹری ہیڈ فیس بک پاکستان علی خورشید

لاہور : پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 25 ملین ہوگئی جبکہ 50 فیصد سے زائد لوگ فیس بک کے ذریعے اپنا کاروبار کر رہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW