بر یکنگ نیوز:

سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے کینیڈین باکسر کو محض 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

اوٹاوا:سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے کینیڈا کے باکسر فل لو گریکو کو محض 40 سیکنڈ میں شکست دے کر دنیائے باکسنگ میں ہلچل مچادی۔

عالمی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 150 پاؤنڈ کیٹگری کے مقابلے میں اپنے کینیڈین حریف فل لو گریکو کو پہلے ہی راؤنڈ میں (محض 40 سیکنڈ میں) میں ناک آؤٹ کردیا جس پر ریفری نے عامر خان کی فتح کا اعلان کردیا۔

عامر خان نے یہ مقابلہ دو سال کے عرصے کے بعد لڑا ہے۔

قبل ازیں وہ متعدد مسائل کا شکار تھے جس میں ان کے ہاتھ کی سرجری بھی شامل ہے۔

Check Also

پاکستان نے زمبابوے کو پانچویں ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا

بولاوایو: پاکستان نے زمبابوے کو پانچویں ون ڈے میں بھی شکست دے  کر سیریز میں کلین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW