بر یکنگ نیوز:

علی ظفر نے اپنے وکیل کے ذ ریعے میشا شفیع کو  10 کروڑروپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزامات پرمیشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ و اداکارہ مشا شفیع نے علی ظفر پرجنسی ہراسگی کے الزامات لگائے تھے جسکے جواب میں علی ظفر نے اپنے وکیل کے ذ ریعے میشا شفیع کو  10 کروڑروپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس میں علہ ظفرنے مؤقف اپنایا  ہے کہ میشاشفیع نےبےبنیادالزامات عائد کرتے ہوئے ہراساں کرنےکا جھوٹادعویٰ کیا۔

علی ظفر نے مطالبہ کیا عدالت میشاشفیع کو10کروڑروپےہرجانہ اداکرنےکاحکم دے۔انہوں نے کہا  کہ میشاشفیع 2ہفتے میں میڈیاپرمعافی مانگیں اگر 2ہفتے میں معافی نہ مانگی تو ہرجانے کادعویٰ دائرکروں گا۔

واضح رہےکہ میشا شفیع  نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا جس کے رد عمل میں علی ظفر نے میشا کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کااعلان کیا تھا۔

دوسری جانب میشا شفیع کے ان الزامات کے بعد  سےشوبز شخصیات کی اجنب سے علی ظفرکی حمایت اور مخالفت  کا  اظہار بھی کیا گیا ۔ اداکارہ مومنہ مستحسن اور عائشہ عمر نے بھی  اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

Check Also

ٹائیگرشروف کی فلم ’’ باغی 2‘‘ باکس آفس پر راج کرر ہی ہے

ممبئی: ٹائیگر شیروف اور دیشا پٹانی کی فلم’ ’باغی 2‘‘ نے 200کروڑ روپے کی کمائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW