بر یکنگ نیوز:

فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلینڈ آئرلینڈ ٹور کیلئے ویزہ مل گیا

لندن : پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانیہ جانے کی اجازت مل گئی، حکام نے دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے ویزا جاری کردیا۔

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو بدھ کو جوائن کریں گے، انہیں انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کیلئے برطانوی حکام نے ویزا جاری کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ہفتے برطانیہ پہنچی ہے، محمد عامر اسکواڈ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ لندن نہیں گئے تھے، یہ اب تک واضح نہیں ہے کہ فاسٹ بولر کو پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ ویزا جاری کیوں نہیں کیا گیا تھا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو ویزا جاری کرنے میں تاخیر ہوئی، اس سے قبل 2016ء میں پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں بھی ایسا ہی ہوا تھا، پی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ سے محمد عامر کو ویزہ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ دیکھنے کا کہا تھا۔

حسن علی اور راحت علی جیسے کم تجربہ کار بولرز کی موجودگی میں محمد عامر قومی ٹیم کے بولنگ اٹیک میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ حسن علی نے صرف 2 ٹیسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کی ہے جبکہ راحت علی نے 20 میچز کھیلے ہیں، موجودہ فاسٹ بولرز میں محمد عامر 30 ٹیسٹ میچز کے ساتھ سب سے تجربہ کار پیسر ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 24 مئی سے لارڈز جبکہ دوسرا یکم جون کو لیڈز میں ہوگا، قومی ٹیم آئر لینڈ کیخلاف بھی ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی.

Check Also

فیفا 2018: فرانس کروشیا کو شکست دیکر دوسری بار ورلڈ چیمپئن بن گیا

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں فرانس نے کروشیا کو باآسانی 4 کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW