بر یکنگ نیوز:

معروف اداکار شریاس تلپڑے کے گھر 14 سال بعد ننھے مہمان کی آمد

شریاس تلپڑے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نے ہمیں بچے کی پیدائش کا وقت اس ماہ کی 10 سے 12 کے اوسط کی تاریخ بتائی تھی اور اسی بات کا فائدہ اُٹھانے ہوئے ہم لوگ 2 تاریخ کو ہی ہانگ کانگ چلے گئے تاکہ 7 تاریخ تک واپسی ہو سکے تاہم 7 تاریخ کی شب ہانگ کانگ سے بھارت واپسی پر ہی ہمیں بچی کی پیدائش کی خوشخبری دی گئی۔

شریاس تلپڑے نے مزید کہا کہ میری شادی 14 سال قبل ہوئی تھی اور میں اولاد کی نعمت سے محروم تھا تاہم جب سے یہ بچی ہماری زندگی میں آئی ہے میں بہت خوش ہوں اور بچی کے حوالے سے پرجوش بھی ہوں جب کہ دوستوں کی متعدد تجاویز کے باوجود میں اور میری اہلیہ نے اب تک بچی کا کوئی نام نہیں سوچا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ،عامر خان ،اداکارہ سنی لیون، معروف ہدایتکار کرن جوہر سمیت متعدد فنکاروں کے گھر سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔

Check Also

بے بی گرل ملالہ، گھر میں خوش آمدید ۔ پاکستانی ناموار اداکارہ مائرہ خان

کراچی: پاکستانی ناموار اداکارہ مائرہ خان نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو وطن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV