بر یکنگ نیوز:

عمران عباس کا ہالی ووڈ فلم سائن کرنے کا دعویٰ

لاہور : معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد ہالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے تاہم انہوں نے ہالی ووڈ کی پہلی فلم سائن کر لی ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکار عمران عباس کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ’شامی اور مراکش ‘ کی نسل کا ہے ، میرے فلم میں تقریبا چھ مختلف روپ ہوں گے اور میں فلم میں لیڈ کردار ادا کر رہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ جولائی میں شروع ہو جائے گی اور تقریب اس سال کے اکتوبر تک جاری رہے گی ، اس فلم کیلئے مختلف ممالک میں شوٹنگ کی جائے گی جن میں یورپ ، برطانیہ ، ترکی شامل ہیں۔ فلم کا نام ’ٹروجن ہارس ‘ ہو گا۔عمران عباس کا ایک سوال کے جواب میں کہناتھا کہ جب میں بالی ووڈ میں کام کر رہا تھا تو میں اپنی پاکستانی جڑیں نہیں بھولا کیونکہ جہاں پر آج میں پہنچا ہوں وہ مقامی ڈراموں کے باعث ہی ہے اور اسے میں کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

یاد رہے کہ اس قبل اداکارہ صباءقمر کی ہالی ووڈ میں انٹری کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں، وہ جلد ہالی ووڈ فلم میں کام کریں گی جس کی تیاری انہوں نے شروع کر دی ہے۔

Check Also

میں نے گیل کو منتخب کر کے آئی پی ایل کو بچا لیا

 ممبئی (ویب ڈیسک)انڈیا کے جارحانہ بیٹسمین اور کنگز الیون پنجاب کے مینٹور وریندر سہواگ کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW