بر یکنگ نیوز:

سعودی عرب میں گرد وغبارکا ریت کا طوفان،زندگی درہم برہم، الرٹ جاری کردیا گیا

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں گرد وغبار اور ریتلا طوفان آیا ہے جس سے نظام زندگی شدیدمتاثر ہو ہے جبکہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران مملکت کے بعض علاقوں میں ریت کا شدید طوفان اور گرد آلود آندھی چلے گی۔

محکمہ موسمیات نے موسمی تبدیلی کے دوران شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا کہ مملکت کے جنوب کی سمت سے نچلی ہوائیں، گردو غبار اور ریتلے طوفان کی لہریں اٹھ رہی ہیں۔

اس کے نتیجے میں مطلع گرد آلود ہونے کا اندیشہ ہے۔ گردو غبار اور ریتلے طوفان سے ملک کے شمالی علاقے بالخصوص الجوف، حائل، القصیم ، مدینہ منورہ، شمال مشرقی علاقے اور مکہ مکرمہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

Check Also

سردار عباس کا میاں نواز شریف کو چھوڑنے کا اصل مقصد خلائی مخلوق کی ہمدردیاں حاصل کرنا ھے،مسلم لیگی رہنما ملک فتع خان، چوھدری عارف اقبال

مسلم لیگ ن بر طانیہ مڈلینڈ کے صدر چودھری عارف اقبال جنرل سیکٹری ملک فتح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV