بر یکنگ نیوز:

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے مریم نواز کو اپنے متنازعہ انٹرویو کے حوالے سے بات کرنے پر روک دیا

اسلام آباد: نیب عدالت میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے مریم نواز کو اپنے متنازعہ انٹرویو کے حوالے سے بات کرنے پر روک دیا۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جب نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے صحافیوں غیر رسمی گفتگو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا نان سٹیٹ ایکٹر سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں ؟ ،جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ پھر آپ نے ضرب عضب کن کے خلاف کیا؟۔

سابق وزیراعظم نے اپنی صاحبزادی کو فوراً اس موضوع پر بات کرنے اور بولنے سے روک دیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نہ بولو۔ نواز شریف نے مریم کی طرف دیکھ کر کہا کہ آپریشن ضرب عضب ختم ہو چکا ،اب آپریشن ردالفساد چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک متنازعہ انٹرویو دیا جس کی بناءپر پوری دنیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے جبکہ بھارت اس ایشو کو بھرپور طریقے سے اچھال رہا ہے ۔

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے بڑی خبر آگئی ھے

اسلام آباد: اڈیالہ جیل جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک ماہ قید کے بعد احتساب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW