بر یکنگ نیوز:

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا بیان مسترد , اپوزیشن کارکنوں کا نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کا وضاحتی بیان مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نواز شریف کی حمایت میں وضاحتی بیان پر اپوزیشن لیڈرز اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے، اپوزیشن کارکنوں نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔

پاکستاب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگرمس رپورٹنگ ہوئی توکیاکارروائی کی جائے گی،نوازشریف نےقومی سلامتی کمیٹی کےاعلامیہ کومستردکیوں کیا؟

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اعجازجاکھرانی کا کہنا ہے کہ نوازشریف مسلسل کہتےرہےان کےسینے میں رازہیں،کیایہ وہ رازہیں جن کونوازشریف کھولنےکی بات کرتے تھے،ایک بزنس مین کومری لیجانےکےپیچھے کیا تھا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اورحکومتی ارکان آمنےسامنے

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نوازشریف کےمتنازع بیان پر اپوزیشن اورحکومتی ارکان آمنےسامنے آگئے۔

اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کا کہنا تھا کہ اجلاس میں نوازشریف کےبیان کوگمراہ کن قراردیاگیا، نوازشریف نےقومی سلامتی کمیٹی کابیانیہ مستردکردیا،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کومستعفی ہوجاناچاہیے۔

محمودالرشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف جمہوریت کی بساط کولپیٹناچاہتے ہیں،نوازشریف سرحدوں پرتابڑتوڑحملےکررہےہیں،نوازشریف کیخلاف مذمتی قرارداد کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کرپشن کیسزسےتوجہ ہٹانے کےلیےشوشےچھوڑرہےہیں،نوازشریف ملک کیخلاف گھناؤنی سازش میں ملوث ہیں،نوازشریف کیخلاف آرٹیکل6کےتحت غداری کامقدمہ درج کیاجائے۔

خیبرپختونخوااسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

بعدازاں نوازشریف کے خلاف خیبرپختونخوااسمبلی میں صوبائی وزیرشاہ فرمان نے قراردادجمع کرادی۔

قرار داد کے متن کے مطابق نوازشریف کےبیانات ملکی مفاد اورسالمیت کونقصان پہنچاتےہیں لہذا نوازشریف کےبیانات کی نشرواشاعت پرپابندی لگائی جائے۔ان کےبیانات غداری کےزمرےمیں آتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا نے اپنے مفاد کے لیے اس خبر کے مخصوص حصے کو اٹھایا۔ بدقسمتی سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو ہم نے آگے بڑھایا، جو باتیں کی جارہی ہیں اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

Check Also

کرنل سہیل عابد عباسی شہید کی نماز جنازہ وہاڑی کے نواحی علاقہ 91ڈبلیو بی میں ادا کردی

وہاڑی : کرنل سہیل عابد عباسی شہید کی نماز جنازہ وہاڑی کے نواحی علاقہ 91ڈبلیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV