بر یکنگ نیوز:

سعودی عرب کا اسرائیلی افواج کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیے جانے پر سعودی وزارت خارجہ نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی افواج کے ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کی حمایت میں کھڑا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکام اور شہری فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی اور اس کے حصول کی خاطر ہمیشہ تعاون کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف مشرقی یروشلم کی سرحد پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی عوام مظاہرہ کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے، جس پر صیہونی افواج کی جانب سے مظاہروں کو روکنے کےلیے وحشیانہ طاقت استعمال کیا گیا ہے۔

احتجاج کرنے والے ن فلسطینیوں پر اسرائیل کیافواج کی فائرنگ سے 58 شہری شہید اور 2700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Check Also

سوئٹزر لینڈ میں  مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ, طیارے میں سوار 20 افراد ہلاک

سوئٹزر لینڈ میں  مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW