بر یکنگ نیوز:

ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،مختلف حصوں میں متعددپاور پلانٹس بند

لاہور: ملک میں بجلی کا بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف حصوں میں بجلی کانظام ٹرپ کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق تربیلا سے گدو بیراج بجلی سسٹم بند ہو گیا جس کی وجہ سے ملک کےمختلف حصوں میں بجلی کانظام ٹرپ کر گیا۔

سسٹم ٹرپ کرجانےسےپنجاب اورخیبرپختونخواکےاضلاع کے کئی شہروں میں جبلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

سیکرٹری پاور ڈویژن اور متعلقہ حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر پہنچ گئ حکام کا کہنا ہے کہ تربیلاپاورپلانٹ میں خرابی کےبعد ٹرانسمیشن لائنيں ٹرپ ہوئيں، پاور پلانٹ کی جلد بحالی کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایٹی توانائی کمیشن کا کہنا ہے کہ تربیلا پاور پلانٹ کی ٹرپنگ سے چاروں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹس بھی ٹرپ کرگئے۔

سوات میں صبح 10 بجے سے بجلی معطل ہے جبکہ لکی مروت، ملتان ، بہاولپور اور گرد و نواح میں صبح سوا 9 بجے سے بجلی اس کے علاوہ چکوال اور اس کے گرد و نواح میں ساڑھے 9 بجے سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔

بعدازاں ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ کراچی، بلوچستان اور سدرن پنجاب میں صورتحال ٹھیک ہے، عارضی مسئلہ ہے جلد بند پاور پلانٹس بحال ہوجائیں گے اور  ملکی سطح پر فالٹ کو قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Check Also

محکمہ اوقاف کے فارنزک آڈٹ کا حکم: زائرین اپنی حلال کمائی دے کر جاتے ہیں آپ نے بندر بانٹ لگا رکھی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے محکمہ اوقاف کے فارنزک آڈٹ کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW