بر یکنگ نیوز:

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد

ٹورنٹو : کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہر سال کی روایت برقرار رکھتے ہوئے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد دی ۔انہوں دنیا کے تمام مسلمانوں کیلئے  اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹر پر مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دینے کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ کینیڈین وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام  کا آغاز سلام سے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے ماہ رمضان کا آغاز ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں  لوگ مساجد اور اپنے گھروں میں عبادات کا اہتمام کریں گے، دن کے اوقات میں روزہ رکھیں گے،شام میں اپنے عزیزوں کے ساتھ افطار کریں گے۔ رمضان کے موقع پر تمام مسلمان سخاوت ، اطمینان اور شفقت کا  دل زیادہ اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہ رمضان ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہم ان  تعلیمات کو اپنی  پختہ عادات میں ڈھالنے کیلئے مزید کیا کرسکتے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ رمضان کا مہینہ نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہے۔ یہ ساتھ ہی ساتھ مستحق لوگوں کی مدد کا درس بھی دیتا ہے ۔

اپنے پیغام میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ  انہوں کینیڈاکو مضبوط اور بین الثقافتی بنانے کا ذکر کیا اور کہا کہ اس طرح تما م کینیڈین ملکر اپنے ملک کو ایک مظبوط ملک بنائیں گے ۔

جسٹن ٹروڈو نے ویڈٰیو پیغام کے اختتام میں  اپنی اہلیہ صوفی اور اہلِ خانہ  کی جانب سے  تمام مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا  یہ ماہ رحمتوں اور برکتوں سے بھرپورہو، ’’رمضان مبارک‘‘۔

 

Check Also

سوئٹزر لینڈ میں  مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ, طیارے میں سوار 20 افراد ہلاک

سوئٹزر لینڈ میں  مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW