بر یکنگ نیوز:

کیوبا : مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ 110 افراد ہلاک,3 افراد زندہ بچ گئے

ہوانا: کیوبا میں  مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک ہوگئے۔

کیوبا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق  ہوانا شہر کے جوزمارتی ایئرپورٹ سے بوئنگ 737 نے پرواز کی جس میں 104 مسافروں سمیت عملے کے 9 ارکان سوار تھے تاہم طیارہ کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد  سیکیورٹی اداروں نے جائے حادثہ کو چاروں طرف سے گھیرلیا جب کہ امدادی ادارے بھی وہاں پہنچ گئے۔

 

یہ ایک ڈومیسٹک فلائٹ تھی جو کہ ہوانا سے ہولگن سٹی کی طرف جارہی تھی تاہم بدقسمتی سے ایئرپورٹ سے پرواز کرتے ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثے میں 3 افراد زندہ بچ گئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Check Also

اسلام  فوبیا: آسٹریا کا 7 مساجد کو بند کرنے اور درجنوں آئمہ کرام کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

ویانا: آسٹریا کی  حکومت نے سات مساجد کو بند اور درجنوں آئمہ کرام کو ملک بدر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW