بر یکنگ نیوز:

بھوپال انڈیا: بیٹے کی میٹرک کے امتحان میں ناکامی پر والد نے حوصلہ افزائی کے لیے بھرپور جشن کی تقریب سجالی

بھوپال: بھارت میں ایک لڑکے کی میٹرک کے امتحان میں ناکامی پر اس کے والد نے خفا ہونے کے بجائے بیٹے کے اعزاز میں جشن کی تقریب سجالی۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق یہ منفرد تقریب بھوپال میں ایک سول کنٹریکٹر نے اپنے بیٹے کے لیے منعقد کی جس کا مقصد بیٹے کو فیل ہونے پر اسے کوسنے کے بجائے اس کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

تقریب میں آتش بازی کی گئی اور مہمانوں کی مٹھائی سے تواضع کی گئی۔ سول کنٹریکٹر نے کہا کہ یہ سب کچھ وہ اپنے بیٹے کے بہترین مستقبل کے لیے کررہا ہے کیونکہ عمومی طور پر امتحان میں ناکامی پر والدین بچوں کو ڈانٹتے ہیں اور ان کی اس قدر حوصلہ شکنی کرتے ہیں کہ وہ دل گرفتہ ہوکر خودکشی جیسے ہولناک اقدام پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

لڑکے کے باپ نے مزید کہا کہ میری یہ تقریب ان سب بچوں اور والدین کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ بورڈ کے امتحان میں فیل  ہونے سے زندگی ختم نہیں ہوجاتی بلکہ ایک بار ناکامی کے بعد دوبارہ کامیابی کے لیے کوشش کی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر بیٹے نے والد کی طرف سے حوصلہ افزائی کرنے پر وعدہ کیا کہ وہ اگلے برس بھرپور محنت کرکے اچھے نمبروں سے امتحان پاس کرے گا۔

Check Also

سوئٹزر لینڈ میں  مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ, طیارے میں سوار 20 افراد ہلاک

سوئٹزر لینڈ میں  مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW