بر یکنگ نیوز:

اسلام  فوبیا: آسٹریا کا 7 مساجد کو بند کرنے اور درجنوں آئمہ کرام کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

ویانا: آسٹریا کی  حکومت نے سات مساجد کو بند اور درجنوں آئمہ کرام کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریا کی چانسلرسیباستان کرُس نے کہا کہ حکومت ویانا میں ان 7 مساجد کو بند کررہی جہاں غیرملکی مالی معاونت سے  ’سیاسی اسلام‘ کی ترویج  کی جارہی ہے جب کہ حکومت نے عرب مذہبی  گروپ کو بھی تحلیل کرنے کافیصلہ کیا ہے جو کہ ان  مساجد کی نگرانی کرتا ہے۔

حکومت نے درجنوں آئمہ کرام کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

قدامت پسند سیباستان گزشتہ سال دسمبر میں مہاجرین کے خلاف سخت گیر موقف رکھنے والی جماعت  سے اتحاد کی صورت میں چانسلر منتخب ہوئی تھیں۔

دوسری جانب ترکی نے آسٹریا کی حکومت کے مذکورہ اقدامات کو اسلام  فوبیا قرار دیتے ہوئے  کہا  کہ  ویانا حکومت مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک  کررہی ہے.

Check Also

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ کوامریکا آنے کی دعوت دے سکتا ہوں.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ان کی شمالی کوریا کے رہنما …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW