بر یکنگ نیوز:

کم جونگ ان کی امریکی صدر سے تاریخی ملاقات کے لیے سنگاپور آمد

سنگاپور سٹی: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سنگاپور پہنچ گئے۔ چانگی ایئرپورٹ پر ان کے پُر تپاک استقبال کے لیے سنگاپور کے وزیرخارجہ ویوویان بلکر شنان سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔ کم جونگ ان آج سنگاپور کے وزیراعظم لی ہیسن سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 12 جون کو ہونے والی تاریخی ملاقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سنگاپور کے خوبصورت جزیرے سینٹوسا کے فائیو اسٹار ہوٹل کپیلا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے درمیان 12 جون کو ہونے والی تاریخی ملاقات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس ملاقات کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے سفارتی سطح پر مذاکرات جاری تھے اور باہمی رضامندی سے ملاقات کی تاریخ طے کرنے کے بعد بھی غیر یقینی صورت حال برقرار رہی جب کہ امریکی صدر ایک بار ملاقات منسوخ بھی کرچکے تھے۔

سنگاپور کے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان امریکی صدر سے ملاقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے خطے پر اس کے مثبت اثرات کے لیے پُر عزم دکھائی دیتے ہیں۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات کے نتائج کے حوالے سے زیادہ پُرامید نہیں جس کا اظہار وہ جی سیون اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کر چکے ہیں۔

Check Also

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ کوامریکا آنے کی دعوت دے سکتا ہوں.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ان کی شمالی کوریا کے رہنما …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW