بر یکنگ نیوز:

عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 سے کاغذات نامزدگی چیلنج

کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت سے 19 جون تک مہلت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق عبدالوہاب بلوچ نامی شہری کی جانب سے عمران خان کے خلاف ریٹرننگ افسر کے پاس درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جو شخص اپنی بچی کو تسلیم نہ کرے، اسے الیکشن لڑنےکی اجازت نہیں لہٰذا عمران خان کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے۔
جس پر پی ٹی آئی کے وکلا نے مہلت مانگ لی جبکہ کیس کی پیروی کے لئے عمران خان کی جانب سے عمران اسماعیل عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیس کی کاپی مل گئی؟ ان کے وکلا نے جواب دیا کہ ہم نے کیس کی کاپی وصول کرلی ہے لہٰذا جرح کے لئے وقت دیا جائے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان عمرےکی ادائیگی کے لئےسعودی عرب گئے ہوئے ہیں اور اس کیس میں عمران خان ہی جواب دے سکتے ہیں۔ ہمیں 19جون تک کا وقت دیاجائے کیونکہ عمران خان 18جون کو وطن واپس آئیں گے اور 19جون کو عدالت پیش ہوں گے۔
اس موقع پر عدالت نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے رول فالو کررہے ہیں، اسی لئے وقت لینے کے لئے درخواست دائر کریں اور اس درخواست کا فیصلہ بھی 19 جون کو ہی کیا جائے گا۔ عدالت کے حکم کے بعد عمران اسماعیل نے مزید وقت کے لئے درخواست دائر کردی۔
بعدازاں عدالت میں پیشی کے بعد تحریک انصاف کےرہنما عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ذاتی زندگی کے حوالے سے اعترضات لگائے گئے ہیں اور تمام اعتراضات پہلے ہی سپریم کورٹ کلیئر قرار دے چکی ہے۔

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے بڑی خبر آگئی ھے

اسلام آباد: اڈیالہ جیل جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک ماہ قید کے بعد احتساب …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW