بر یکنگ نیوز:

الیکشن 2018: عوامی مقبولیت صفر یا پھر امیدواروں کا بائیکاٹ؟ جھنگ سے مسلم لیگ ن کا صفایا ہو گیا

جھنگ  قوامی مقبولیت کے گن گانے والوں  کا جھنگ سے صفایا ہو گیا ،  جھنگ کے  10 قومی و صوبائی حلقوں سے کسی  نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواست نہ دی ۔

جھنگ کے تین قومی اور 7صوبائی اسمبلی کے حلقے ہیں  لیکن مسلم لیگ ن کو ٹکٹ کیلئے ایک بھی درخواست موصول نہ ہوئی ۔

جھنگ سے شیخ وقاص اکرم بھی آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں قدم رکھ رہے ہیں جب کہ صاحبزادہ نذیرسلطان اور امتیاز لالی  پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں ۔

پنجاب پر مسلسل 10 سال حکمرانی کرنے والی مسلم لیگ ن  کیلئے  جھنگ سے ایک بھی درخواست نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے  جب کہ درخواست نہ ملنے کی وجہ عوامی مقبولیت کا صفر ہونا یا پھر امیدواروں کا بائیکاٹ ہو سکتاہے ۔

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے بڑی خبر آگئی ھے

اسلام آباد: اڈیالہ جیل جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک ماہ قید کے بعد احتساب …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW