بر یکنگ نیوز:

زندگی کی آخری خواہش یا کچھ اور: 100 سالہ خاتون چیئرمین عمران خان کے خلاف بنوں این اے 35سے الیکشن لڑیں گی

صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے 100 سالہ خاتون پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف میدان میں آگئیں۔

حضرت بی بی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 89 کے لیے کاغذات جمع کرادیئے۔

بنوں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 پر عمران خان کا مقابلہ 100 سالہ حضرت بی بی سے متوقع ہے۔

خیال رہے کہ حضرت بی بی علاقے کی معروف شخصیت ہیں جبکہ وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گی۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد حضرت بی بی کا کہنا تھا کہ کامیاب ہوئی تو لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی کی صورت میں حلقے کے عوام کی خد‫مت کروں گی۔

یاد رہے کہ معمر خاتوں اس سے پہلے بھی 5 مرتبہ الیکشن لڑ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان 3 صوبوں پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے میدان میں اتریں گے، پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق عمران خان کا کراچی، لاہور، میانوالی، راولپنڈی اور بنوں سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کھڑے ہونے کا ارادہ ہے۔

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے بڑی خبر آگئی ھے

اسلام آباد: اڈیالہ جیل جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک ماہ قید کے بعد احتساب …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW