بر یکنگ نیوز:

آصف علی زرداری کے فرانس، دبئی اور برطانیہ میں اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی

اسلام آباد ( انمول نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری 6 بلٹ پروف لگڑری گاڑیوں، دبئی میں ہزاروں ایکٹر پر مشتمل پراپرٹی اور زرعی اراضی کے مالک ہیں۔

کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کو اسلحہ، گھوڑے اور لائیو اسٹاک کا شوق ہے جس پر انہوں نے اربوں روپے خرچ کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو فراہم کردہ تفصیلات کی رو سے آصف علی زرداری کے پاس متحدہ عرب امارات کا اقامہ بھی ہے اور پاکستان میں ایک درجن سے زائد پراپرٹی کے مالک ہیں جبکہ مقتول بے نظیر بھٹو کی 5 پراپرٹیز میں شیئرز بھی ہیں۔

واضح رہے کہ سیاسی حریفوں اور بعض میڈیا میں دعویٰ کیا گیا کہ آصف علی زرداری فرانس، دبئی اور برطانیہ میں محلات کے مالک ہیں۔دوسری جانب پی پی پی کے رہنما کی جانب سے ظاہر کردہ اثاثہ جات میں بتایا گیا کہ وہ بیرون ملک دبئی میں الصفا میں ایک خالی پلاٹ کے مالک ہیں اور 10 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔

آصف علی زرداری کے اثاثوں کی کل مالیت 75 کروڑ 86 لاکھ روپے بنتی ہے جس میں آدھی جائیداد کے مالک ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری ہیں۔پی پی پی کے شریک چیئرمین کے پاس 3 ٹویوٹا لینڈ کروزر، 2 بی ایم ڈبلیو اور ایک ٹویوٹا لیکسس ہے اور تمام مذکورہ گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔

اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق لاتعداد گھوڑوں اور کیٹل کی کل ملکیت 9 کروڑ روپے جبکہ ان کے پاس موجود اسلحہ کی قمیت 1 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی۔

آصف علی زرداری نے بتایا کہ انہوں نے 1 کروڑ 29 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ‘لینڈ مارکس’ میں کی ہے جبکہ 8 لاکھ 90 ہزار روپے کی سرمایہ کاری آصف اپارٹمنٹ (ہما ہائیٹس) میں کی۔انہوں نے کاغذات نامزدگی میں بتایا کہ وہ پاکستان سے باہر کسی بزنس کے مالک نہیں ہیں۔

Check Also

میرے والد کو سونے کیلئے بستر نہیں دیا گیا,غسل خانہ انتہائی غلیظ اوراغسل خانے کی عرصہ دراز سے صفائی نہیں ہوئی۔ حسین نواز

لندن : سابق وزیراعطم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاکہ مجھے بتایا گیا …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW