بر یکنگ نیوز:

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دیدی

زمبابوے کے دارلحکومت ہرارے میں کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دیدی۔

ہرارے اسپورٹس کلب کے گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ نمایاں کھلاڑیوں میں فخر زمان تھے جنہوں نے تین چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔ جبکہ آصف علی 41 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے اور پانچویں وکٹ کے لیے شعیب ملک کے ساتھ 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جواب میں زمبابوے 17.5 اوورز میں صرف 108 رنز بنا پائے۔

ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں دنیا کی ٹاپ سائیڈ پاکستان آسٹریلیا سے ٹکرائے گا۔ جب کہ آسٹریلوی ٹیم ٹی 20رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

آج کے کھیل میں محمد عامر کو آرام دیا گیا تھا۔ ان کی جگہ محمد عثمان کو کھلایا گیا۔ کپتان سرفراز کہتے ہیں کہ ٹاس جیت کر وہ بھی پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیتے۔

سہ فریقی سیریز کے دوران تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ چار چار میچز کھیلیں گی اور ٹاپ دو  ٹیموں کے درمیان فائنل آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا۔

میچ سے پہلے بات کرتے ہوئے گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا کو بتایا کہ سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں کیوں کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Check Also

فیفا 2018: فرانس کروشیا کو شکست دیکر دوسری بار ورلڈ چیمپئن بن گیا

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں فرانس نے کروشیا کو باآسانی 4 کے …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW