بر یکنگ نیوز:

نوجوان حریت کمانڈر شہیدبرہان وانی کی دوسری برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان حریت کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔اس موقع پروادی بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔
برہان وانی کی دوسری برسی کے موقع پر بھارتی حکومت نے وادی کو ایک بار پھر پولیس چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قیادت کو بھی نظر بند کردیا اور مظاہروں کو ناکام بنانے کے لیے بعض علاقوں میں کرفیو لگاتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کو 8 جولائی 2016 کو محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران 2 ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔

Check Also

میا ں عظمت فا روق وائس قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم کو بیٹے کی پیدائش پر مذھبی ،سیاسی و سماجی شخصیات کیطرف سےمبارکبادیں

 برمنگھم( انمول نیوز): میا ں عظمت فا روق وائس قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم کو اللّٰہ پاک نے چاند سا …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW