بر یکنگ نیوز:

دنیا کا سب بڑا مسافر بردار ڈبل ڈیکر طیارہ ائیر بس اے 380 نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا

دنیا کا سب بڑا مسافر بردار ڈبل ڈیکر طیارہ ائیر بس اے 380 نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔
پاکستانی ہوابازی کیلئے تاریخی لمحہ ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ۔
ڈبل ڈیکر ایئربس اے 380 طیارہ دبئی سے 650 مسافروں کو لے کر اسلام آباد کے نیو ایئرپورٹ پر اترا تو مسافروں اور جہاز کے عملے کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر سو ل ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی، سول ایوی ایشن سمیت تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس نے مسافر طیارے کی لینڈنگ کے لئے خصوصی انتظامات کیے۔
چار انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب بڑا مسافر بردار طیارہ 950 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور طیارے میں آٹھ سو سے زائد افراد کو بیک وقت سوار کرنے کے لئے 2 منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ڈبل ڈیکر طیارہ ائیربس 380 سے مسافروں کو اتارنے کے لیے 2 بورڈنگ برجز لگائےگئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دبئی کے لئے روانہ ہوجائے گا۔

Check Also

خواجہ صاحب اپنا رویہ درست کریں ، کیا گھر سے سوچ کر آئے تھے کہ عدالت کی بے حرمتی کرنی ہے، انجام جانتے ھو؟ چیف جسٹس

لاہور (انمول نیوز) ریلوے خسارہ کیس میں خواجہ سعد رفیق اور چیف جسٹس کے درمیان …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW