بر یکنگ نیوز:

ایون فیلڈ لندن: حسین نواز کے گھر کے عقبی دروازےپر مظاہرین کا شدید احتجاج اور نعرے بازی، گھر کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی

لندن:(انمول نیوز) حسین نواز کے گھر کے عقبی دروازے کے بعد مظاہرین نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کرنے کےبعد نوازشریف کے گھر میں داخلے کےبعد گھر کا دروازہ لاتیں مارکر توڑنے کی کوشش کی۔

لیگی رہنمائوں کی جانب سے پرتشددکارروائیوں کی اطلاع پر لندن پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل مظاہرین کو تلاشی کے بعد منتشر کردیا۔

مشتعل مظاہرین کا تحریک انصاف کے کارکنان ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کےمطابق لندن میں حسین نواز کے گھر کے عقبی دروازے کے بعد مظاہرین نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

حسین نواز جیسے ہی نوازشریف کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے تومظاہرین نے مشتعل ہوکرنعرے بازی کرتے ہوئے دروازے پر لاتیں ماریں اوراسے توڑنے کی کوشش کی گئی۔

پرتشدد کارروائیوں کےبعد لیگی رہنمائوںنے لندن پولیس کو اطلاع دی جس پر لندن پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو تلاشی کے بعد مظاہرے سے روک دیااور منتشر کردیا۔

وہاں موجود لیگی رہنمائوں کےمطابق مظاہرین کےپاس چاقو بھی تھے۔ نجی ٹی وی کے زرائع کے مطابق مظاہرین کےپاس تحریک انصاف کے جھنڈے تھے اور وہ عمران خان کے حق اور نوازشریف کیخلاف نعرے لگا رہے تھے۔

واضح رہے کہ برطانوی قانون کے مطابق کسی شہری کو مظاہرے سے روکانہیں جاسکتا لیکن پرتشدد کارروائیاں منع ہیں۔

Check Also

میا ں عظمت فا روق وائس قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم کو بیٹے کی پیدائش پر مذھبی ،سیاسی و سماجی شخصیات کیطرف سےمبارکبادیں

 برمنگھم( انمول نیوز): میا ں عظمت فا روق وائس قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم کو اللّٰہ پاک نے چاند سا …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW