بر یکنگ نیوز:

وزیر برائے بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس کے بعد وزیرخارجہ بورس جانسن نے بھی وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ندن: برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے ’بریگزٹ‘ کے معاملے پر وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم تھریسامنے کی حکومت گرنے کے خطرات مزید بڑھتے جارہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ’بریگزٹ‘ کے حوالے سے ان کی پالیسی کہا جارہا ہے جب کہ آج وہ پارلیمنٹ میں ’بریگزٹ‘ کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرنے والی تھیں جس سے بیشتر ارکان پارلیمنٹ خوش نہ تھے اور ان کے خطاب سے چند گھنٹے قبل وزیرخارجہ بورس جانسن اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔

واضح رہے ’بریگزٹ‘ کے حامی ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم تھریسامے کی نرم پالیسی سے خوش نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر برطانوی حکومت کے دوسرے اہم وزیر نے استعفیٰ دیا، گزشتہ روز وزیر برائے بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس بھی عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے۔

Check Also

امریکی افسران کو سزا ہوئی تو عالمی عدالت کے ججز کو گرفتار کرلیں گے. امریکی مشیر جان بولٹن

دی ہیگ: امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کے ججز اور پراسیکیوٹرز کو گرفتار کرنے اور مالی امداد بند …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW