بر یکنگ نیوز:

میا ں عظمت فا روق وائس قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم کو بیٹے کی پیدائش پر مذھبی ،سیاسی و سماجی شخصیات کیطرف سےمبارکبادیں

 برمنگھم( انمول نیوز): میا ں عظمت فا روق وائس قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم کو اللّٰہ پاک نے چاند سا بیٹا عطا کیا ھے۔

تفصیلات کے مطابق میا ں عظمت فا روق جوکہ برمنگھم پاکستانی ایمبیسی میں وائس قونصل جنرل آف پاکستان ھیں۔ خوش اخلاق اور ملنساری کی وجہ سے اپنی کمیونٹی میں بے حد مقبول ھیں۔ اللّٰہ پاک نے انکو چاند سا بیٹا عطا کیا ھے۔

انکے خوبصورت بیٹے کی پیدائیش کی خبر پاکستانی کمیونٹی میں وائرل ھو گئی۔ ،جسکے بعد کونٹری، برمنگھم، لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں سے مبارکبادوں کا ایک تانتا سا بندھ گیا ھے۔

یوکے کی تمام معروف مذھبی،سیاسی و سماجی شخصیات جنمیں، فاروق احمد قادری، سیئد فاروق شاہ، راجہ علی اصغر نمبل، چوھدری محمد اظہر، راجہ جاوید اقبال، ملک فتع خان، چوھدری عارف اقبال،منیر ملک، مفتی یار محمد،راجہ ریاض، عرفان احمد شاہ، چوھدری اللہ دتہ، چوھدری غلام حسین اوردیگر شخصیات نے فون کرکے میا ں عظمت فا روق کو چاند سے بیٹے کی پیدائش پرمبارکباددی اوردعاکی کہ اللہ تعالی اس خوبصورت نو مولود کی عمر دراز کرے اور یہ اپنے والدین کا سہار ا بنے اور والدین کا سایہ اس پر ہمیشہ قائم اور دائم رہے آمین۔

میا ں عظمت فا روق نے انمول ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ھوے کہا کہ اولاد ایک نعمت ہے جو ھر انسان کی زندگی میں بڑی اہمیت رکھتی ھے اللّٰہ پاک اولاد کے طور پر انسان کو جو خوشی دیتا وہ لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ اللّٰہ پاک نے مجھے بھی اس نعمت، اس خوشی سے نوازا ہے۔ اللّٰہ پاک کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ھے۔ اور انمول ٹی وی کے پلیٹ فارم کے زریعے ان تمام دوست و احباب کا شکریہ ادا کرتا ھوں، جنہوں نے گھر آکر یا فون پر مبارکبادیں و دعائیں دی ھیں،  ۔ آپ لوگوں کا پیاراور دعائیں میرے اور میرے فیملی کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ھے۔ میں آپ لوگوں کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ھے۔

اس موقع پر میا ں عظمت فا روق کے والد محترم میاں فاروق کاشف صاحب بھی موجود تھے۔ یاد رھےمیاں فاروق کاشف صاحب پاکستان کے مشہور سیاسی و سماجی مقبول راہنما ھیں۔ انہوں  نے کہا کہ ھم اپنے پوتے کی کی پیدائش سے بہت خوش ھیں۔ اللہ تعالیٰ کا بےحد شکرگزار ھوں جس نے مجھ جیسے عاجز بندے کو چاند سا پوتا عطا کیا ھے، اور اللہ تعالیٰ سے انتہای عاجزی کے ساتھ دعا گو ھوں کہ ننھے منھے کو اللہ پاک عمر دراز کرے اور زندگی میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اور میری دل سے دعا ھے کہ اللہ پاک سبکو اولاد نرینہ عطا کرے۔ امین۔

میاں فاروق کاشف صاحب نے انمول ٹی وی کے ساتھ کچھ خصوصی کارڈ اور تصاویر بھی شیئر کی ھیں۔ ھم شکریے کے ساتھ شائع کر رھے ھیں۔

 

 

 

Check Also

وزیر برائے بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس کے بعد وزیرخارجہ بورس جانسن نے بھی وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ندن: برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے ’بریگزٹ‘ کے معاملے پر وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW