بر یکنگ نیوز:

35 ارب منی لانڈرنگ اسکینڈل: آصف زرداری اور فریال تالپور کو بدھ 11 جولائی کو طلب

کراچی: منی لانڈرنگ اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو طلب کرلیا۔

انمول نیوز کے مطابق 35 ارب روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹس جاری کردیے، ایف آئی اے حکام کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کو بدھ 11 جولائی کو طلب کیا گیا ہے اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی پہلے ہی ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں،عدالت نے  انہیں 11 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کو جمعرات کو سپریم کورٹ اسلام آباد طلب کررکھا ہے جب کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

Check Also

خواجہ صاحب اپنا رویہ درست کریں ، کیا گھر سے سوچ کر آئے تھے کہ عدالت کی بے حرمتی کرنی ہے، انجام جانتے ھو؟ چیف جسٹس

لاہور (انمول نیوز) ریلوے خسارہ کیس میں خواجہ سعد رفیق اور چیف جسٹس کے درمیان …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW