بر یکنگ نیوز:

پشاور: اے این پی کے انتخابی جلسے میں دھماکہ ، ہارون بلور سمیت 6 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی

پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں واقعہ علاقے یکہ توت میں انتخابی مہم کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ہارون بلور سمیت 6 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقے  پی کے 78  میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار یکہ توت کے علاقے میں منعقدہ کارنر مٹینگ میں جیسے ہی پہنچے تو مرکزی دراوزے پر زور دار دھماکا ہوا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر بلور کے صاحبزدے اور پی کے 78 کے امیدوار بھی دھماکے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے جبکہ اے این پی کے کارکنان اور مٹینگ میں شرکت کرنے والے عوام بھی شدید زخمی ہوئے۔

تمام زخمیوں کو پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ جائے وقوعہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے۔

ذرائع کے مطابق ہارون بلور کو شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، امیدوار کے چچا الیاس بلور نے ہارون بلور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس میں 10 سے 12 کلو بارود استعمال کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اے این پی کے رہنما بشیر احمد بلور کو بھی 2012 میں بم دھماکے کے نتیجے میں شہید کیا گیا تھا۔

Check Also

خواجہ صاحب اپنا رویہ درست کریں ، کیا گھر سے سوچ کر آئے تھے کہ عدالت کی بے حرمتی کرنی ہے، انجام جانتے ھو؟ چیف جسٹس

لاہور (انمول نیوز) ریلوے خسارہ کیس میں خواجہ سعد رفیق اور چیف جسٹس کے درمیان …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW