بر یکنگ نیوز:

بنوں میں اکرم درانی کے قافلےپربم حملہ:اکرم خان درانی میں محفوظ مگر 4 افراد جاں بحق ،25 سے زائد زخمی

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں میں محفوظ ہوں لیکن چار ساتھی شہید ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے میں 25 سے زائد کارکن زخمی ہوئے ہیں جبکہ میری گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔

اکرم درانی کے مطابق وہ ہوید میں جلسے سے خطاب کرکے ایک اور کارنر میٹنگ میں جا رہے تھے کہ یہ دھماکا ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر ہونے والا یہ پانچواں حملہ ہے ،پولیس نے سیکیورٹی خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے شہر بنوں میں جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنوں کے قافلے پر بم سے حملےکے نتیجے میں 4افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

جے یو آئی ف کے رہنما اکرم خان درانی قومی اسمبلی کے حلقے این اے35 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مد مقابل ہیں۔

2018ء کے انتخابات کے لیے جاری مہم کے دوران دہشت گردی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے چند روز قبل خیبرپختون خوا کے سب سے بڑے شہر پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اے این پی کے شہید رہنما بشیر بلور کے صاحبزادے اور امیدوار ہارون بلور سمیت 22 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Check Also

خواجہ صاحب اپنا رویہ درست کریں ، کیا گھر سے سوچ کر آئے تھے کہ عدالت کی بے حرمتی کرنی ہے، انجام جانتے ھو؟ چیف جسٹس

لاہور (انمول نیوز) ریلوے خسارہ کیس میں خواجہ سعد رفیق اور چیف جسٹس کے درمیان …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW