بر یکنگ نیوز:

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کےموقع پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج

لندن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کےموقع پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر لندن کے اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹ پہنچے تو مظاہرین پلے کارڈز اٹھا کر ان کے خلاف سخت احتجاج کررہے تھے۔ جس کے بعد سیکورٹی ایشوز کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں سڑک کی بجائے بذریعہ ہیلی کاپٹر امریکی سفیر کی رہائش گاہ لے جایا گیا۔
برطانوی پولیس کی جانب سے مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ بعض مقامات پر مظاہرین جمع ہوئے اور انہوں نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ برطانیہ کے دوران وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کریں گے جس کے دوران 2019 میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد امریکا سے تجارتی امور پر بات چیت ہوگی۔

Check Also

امریکی افسران کو سزا ہوئی تو عالمی عدالت کے ججز کو گرفتار کرلیں گے. امریکی مشیر جان بولٹن

دی ہیگ: امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کے ججز اور پراسیکیوٹرز کو گرفتار کرنے اور مالی امداد بند …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW