بر یکنگ نیوز:

نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا, العزیزیہ اور ہل میٹل ریفرنسز، سماعت اڈیالہ میں ہوگی

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اڈیالہ جیل اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ 

انمول نیوز کے مطابق احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 423 کے ذریعے وطن واپس پہنچے اور جیسے ہی ان کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا، وہاں موجود نیب ٹیم نے دونوں کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے پاسپورٹ بھی ضبط کرلیے گئے۔

نوازشریف اور مریم نواز کو گرفتاری کے بعد خصوصی چارٹر طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے جایا گیا جہاں سے انہیں طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا جہاں پمز اسپتال سے آئے چار ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے ان کا معائنہ کیا اور انہیں طبی طورپر فٹ قرار دیتے ہوئے ان کی میڈیکل ہسٹری مرتب کرلی۔

طبی معائنے کے بعد نواز شریف کو ہائی سیکیورٹی زون کے کمرے میں رکھا گیا ہے جب کہ مریم نواز کو خواتین کی بیرکس میں منتقل کردیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کو جیل میں بی کٹیگری چیف سیکریٹری کے حکم پر دی جائے گی تاہم یہ کیٹگری نواز شریف کی جانب سے درخواست دیے جانے پر ہی انہیں ملے گی۔ اس حوالے سے جیل حکام نے میاں نواز شریف کو بی کلاس کے حصول کے لیے ایس او پیز سے آگاہ کردیا۔

العزیزیہ اور ہل میٹل ریفرنسز، سماعت اڈیالہ میں ہوگی

انمول نیوز کے مطابق نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں العزیزیہ اور ہل میٹل ریفرنسز کی سماعت جاری ہے، نواز شریف کے جیل جانے پر اب مقدمے کی بقیہ سماعتیں اڈیالہ جیل میں ہوں گی۔ احتساب عدالت نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر فیڈرل جوڈیشل کمپلکس پہنچے اس موقع پر نیب پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر عباسی بھی وہاں موجود تھے تاہم میڈیا کے نمائندوں کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روک دیا گیا۔

جج محمد بشیر نے نوازشریف کو اڈیالہ جیل اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس بھیجنے کا حکم جاری کیا، سہالہ ریسٹ ہاؤس کو سب جیل قراردے دیا گیا۔

اس سے قبل لندن سے نواز شریف اور مریم نواز براستہ ابوظہبی لاہور کے لیے روانہ ہوئے، ابوظہبی میں مختصر قیام کے بعد نجی پرواز کو لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا مگر وہاں ان کا قیام طویل ہوگیا جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پرواز میں پراسرار تاخیر کی گئی،آخرکار 6 بجے  طیارے نے ابوظہبی سے لاہور کے لیے اڑان بھری اور 9 بجے کے قریب طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔

پرواز کے دوران مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے میں یہ قربانی آپ کی نسلوں اور پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہاہوں۔

Check Also

خواجہ صاحب اپنا رویہ درست کریں ، کیا گھر سے سوچ کر آئے تھے کہ عدالت کی بے حرمتی کرنی ہے، انجام جانتے ھو؟ چیف جسٹس

لاہور (انمول نیوز) ریلوے خسارہ کیس میں خواجہ سعد رفیق اور چیف جسٹس کے درمیان …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW