بر یکنگ نیوز:

ڈوپ ٹیسٹ کے داغ ابھی دُھلے نہیں کہ احمد شہزاد کو ایک اور جھٹکا لگ گیا

لاہور( ویب ڈیسک ) قومی ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کو ڈیپارٹمنٹل ٹیم حبیب بینک نے بھی کپتانی سے فارغ کردیا۔

دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 26 سالہ ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے، مثبت ڈوب ٹیسٹ آنے کے بعد پی سی بی نے انہیں نا صرف معطل کیا بلکہ دورہ زمبابوے کے لیے جانے والی ٹیم میں بھی شامل نہ کیا۔یہی نہیں قومی ٹیم میں مسلسل کوششوں کے باوجود جگہ نہ بنانے کے بعد وہ فی الحال قائداعظم ٹرافی میں ان کا نام ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں اور اب انہیں حبیب بینک نے کپتانی سے بھی ہٹا دیا ہے۔احمد شہزاد جو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں سینچری بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں، ان کا نام پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی باہر کر دیا گیا ہے۔ احمد شہزاد نے ڈوپ ٹیسٹ کی وضاحت پر قانونی مشاورت سے اپنا جواب کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔احمد شہزاد 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 57 ٹی ٹوئنٹی میچز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 3 سنچریاں ارو 4 نصف سنچریاں، ایک روزہ کرکٹ میں 6 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں جب کہ محدود اوور کی طرز کی کرکٹ میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

Check Also

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دیدی

زمبابوے کے دارلحکومت ہرارے میں کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی 20 سیریز کے …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW