بر یکنگ نیوز:

عمران خان سے شاہ زین بگٹی کی ملاقات، حکومت سازی کیلیے حمایت کا اعلان

اسلام آباد(انمول نیوز) چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے عمران خان کی وزیراعظم کے لیے حمایت کا اعلان کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی شریک تھی۔

ملاقات میں شاہ زین بگٹی نے اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف بلوچستان کے بنیادی مسائل حل کرے جب کہ سی پیک پاکستان اور بلوچستان کے لوگوں کیلئے گیم چینجر ہے اور قانون کے مطابق روزگار کا پہلا حق گوادر کے لوگوں کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وزیراعظم کے لیے حمایت کریں گے۔عمران خان نے شاہ زین بگٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا احساس محرومی ختم کرنے کے لئے شاہ زین بگٹی اور ان کی جماعت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے کیوں کہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ تحریک انصاف کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے بڑی خبر آگئی ھے

اسلام آباد: اڈیالہ جیل جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک ماہ قید کے بعد احتساب …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW