بر یکنگ نیوز:

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی 9 چھٹیوں کا اعلان

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مختلف سرکاری و نجی اداروں میں عیدالاضحیٰ کی 9 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

سعودی مونیٹری اتھارٹی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 17 اگست سے شروع ہوں گی اور 26 اگست کو ختم ہوں گی جب کہ تعطیلات کا اطلاق اسٹاک ایکس چینج، انشورنس کمپنیوں، بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں پر ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حج سیزن کی وجہ سے مکہ ومدینہ سمیت مقدس مقامات پر قائم بینکوں میں عیدالضحیٰ کی چھٹیاں نہیں ہوں گی تاکہ عازمین حج کو مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس کے علاوہ ہوائی اڈوں، بارڈر کراسنگ اور دیگر عوامی گزر گاہوں پر واقع بینک بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران کھلے رہیں گے۔

Check Also

کابل: سینٹرل جیل کے قریب ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا موقع پر ہی ہلاک ، تین زخمی

کابل : افغان دارالحکومت کی پُل خرچی جیل کے مرکزی دروازے کے قریب جیل ملازمین …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW