بر یکنگ نیوز:

کپڑے کے تھان کی طرح مڑجانے والا ’فولڈ ایبل‘ ٹیبلٹ

کینیڈا: قدیم زمانوں میں طویل کتابیں یا کاغذی شاہی حکم نامے کپڑے کے تھان کی طرح لپیٹ کررکھے جاتے تھے جنہیں ’’طومار‘‘ (اسکرول) کہا جاتا تھا۔ اب ماہرین نے اسی طرز پر ایل ای ڈی ٹچ اسکرین کو اس قدر لچک دار بنالیا ہے کہ وہ کاغذ کی مانند لپیٹی اور موڑی جاسکتی ہے۔

اونٹاریو، کینیڈا میں کوینز یونیورسٹی کے ڈاکٹر روئل ورٹیگال اور ان کے ساتھیوں نے جامعہ کی ہیومن میڈیا لیب میں اس کا کامیاب عملی نمونہ (پروٹوٹائپ) تیار کرلیا ہے۔ ڈاکٹر روئل اس سے پہلے بھی لچک دار اسمارٹ فون بناکر عالمی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

ریزولیوشن کے حامل، اس او ایل ای ڈی ڈسپلے کی وتری لمبائی ساڑھے 7 انچ ہے جسے ایک تھری ڈی پرنٹر سے چھاپے گئے سلنڈر کے گرد لپیٹا گیا ہے اور اسی کے اندر ٹیبلٹ کا پورا برقی نظام بھی رکھا گیا ہے۔ سلنڈر کے دائیں اور بائیں چھوٹے پہیوں جیسی گراریاں لگائی گئی ہیں جن سے ٹیبلٹ اسکرین کھلتا اور بند ہوتا ہے۔ اس طرح دھیرے دھیرے پوری اسکرین کھل کرروایتی ٹیبلٹ جیسی ہوجاتی ہے۔

ماہرین نے اسے میجک اسکرول کا نام دیا ہے۔ اسے موبائل فون اور وائس ریکارڈر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کسی میسج کی آمد یا الرٹ کی صورت میں سلنڈر گھوم کر اس کی اطلاع دیتا ہے۔

سلنڈر کے ایک کنارے پر ڈیجیٹل کیمرا ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی بیلن نما ساخت کی وجہ سے اسے تھامنا اور جیب میں رکھنا قدرے آسان ہوگا۔ اگلے مرحلے میں اس کا رولر مزید مختصر بنادیا جائے گا اور یوں اس کی موٹائی کسی قلم جتنی رہ جائے گی۔

Check Also

پاکستان میں25 ملین فیس بک یوزر ہیں۔ کنٹری ہیڈ فیس بک پاکستان علی خورشید

لاہور : پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 25 ملین ہوگئی جبکہ 50 فیصد سے زائد لوگ فیس بک کے ذریعے اپنا کاروبار کر رہے …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW