بر یکنگ نیوز:

مادر جمہوریت بیگم کلثوم نوازتوچلی گئیں مگران کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ مسلم لیگ ن مڈلیندز (برمنگھم) کے رہنماؤں کی تعزیت

برمنگھم(انمول نیوز) ملک عزیز پاکستان کی تین بار سابق خاتون اوّل جو گزشتہ ایک سال سے لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور کینسر کے موضی مرض میں مبتلا تھیں آج صبح ان کی روح کفس عنصر ی سے پرواز کرگئ انا اللہ وانا علیہ راجعون اللہ ربلعزت انہیں اپنی جوار خواص میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماند گان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

بیگم کلثوم نواز باہمت اور جرات مند خاتون تھیں جنہوں نے آمریت کا مقابلہ بہت بہادری سے کیا۔ پاکستان مسلم لیگ یو کے کے مرکزی آفس برمنگھم میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جسمیں پاکستانی،کشمیری کمیوئنٹی اور مسلمُ لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

تعزیتی اجلاس میں ملک فتح خان جرنل سیکٹری مڈلینڈز، ملک محمد حسین صدر مسلم لیگ بر منگھنم، مرکزی جوائنٹ سیکٹری صاحبزادہ فاروق احمد القادری، ایڈوکیٹ راجہ ایاز خان،  ملک شیر افضل، ظہور اقبال، ملک بازیز خان، راجہ سکندر نائب صدر مسلم لیگ برمنگھم اور دیگر کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شر کت کی۔

اس موقع پر انمول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ھوے  ملک فتح خان جرنل سیکٹری مڈلینڈز نے کہا کہ بیگم کلثوم باہمت اور باوقار خاتون تھیں، جموریت کے تسلسل کیلئے مضبوط آواز بن کر ابھریں۔

مرکزی جوائنٹ سیکٹری صاحبزادہ فاروق احمد القادری بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کیا اور کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے جدوجہد سے ملکی سیاست میں باوقار اور منفرد مقام حاصل کیا۔

ایڈوکیٹ راجہ ایاز خان نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے پاکستان میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلیے اہم خدمات انجام دیں اور جمہوریت کے فروغ اور تسلسل کیلیے اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔

ملک محمد حسین صدر مسلم لیگ بر منگھنم نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے آخری دم تک دلیری سے بیماری کامقابلہ کیا۔

راجہ سکندر نائب صدر مسلم لیگ برمنگھم نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے مشرف کی آمریت کے کٹھن دور میں مسلم لیگ ن کو نئی توانائی بخشی۔

راجہ علی اصغر نمبل صدر مسلم لیگ ن کونٹری نے بھی پاکستان سے فون پر  بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ کلثوم نواز صاحبہ کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

Check Also

کابل: سینٹرل جیل کے قریب ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا موقع پر ہی ہلاک ، تین زخمی

کابل : افغان دارالحکومت کی پُل خرچی جیل کے مرکزی دروازے کے قریب جیل ملازمین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW