بر یکنگ نیوز:

شہبازشریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا،سیکورٹی سخت، کارکنوں کا احتجاج

لاہور نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا۔

گذشتہ روز لاہور نیب میں صاف پانی کرپشن کیس میں شہبازشریف بیان ریکارڈ کرانے گئے تھے۔ شہبازشریف پرغیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ شہباز شریف اپنے جوابات سے نیب کو مطمئن نہ کرسکے۔ تاہم شہبازشریف کو آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار کیاگیا۔

صاف پانی کرپشن اسکینڈل میں 50 کروڑ کے واٹرفلٹریشن پلانٹس ڈیڑھ سو ارب روپے میں لگائے گئے۔ منصوبہ 2014 میں ن لیگ نےشروع کیا تھا۔پلانٹس کی تنصیب میں قیمتوں کا غلط تعین اور اندراج کیا گیا۔صاف پانی محکمے میں بھرتیاں شہباز شریف کی سفارش پر کی گئیں۔

اس کیس میں راجہ قمرالاسلام پر84 پلانٹس کا ٹھیکا مہنگے داموں دینےکا الزام ہے۔اس کے علاوہ شہباز شریف کے داماد پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں۔ عمران علی نےاپنے پلازہ کا فلور2 کروڑ80 لاکھ میں کرائے پردیا۔عمران علی نے 12 کروڑ روپے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کئے جبکہ عمران علی نےاکرام نوید کو پی پی ڈی سی کا سی ای او تعینات کیا۔

Check Also

چین پاکستان کو معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کرے گا:مشترکہ اعلامیہ جاری

بیجنگ : وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پرمشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، مشترکہ اعلامیہ …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW