بر یکنگ نیوز:

پاکستان کی بقاء ،سلامتی اور مستقبل کا واحد راستہ صرف اور صرف جمہوریت کا تسلسل ہے ۔عطا الحق قاسمی, صاحبزادہ فاروق القادری, ملک عباس

برمنگھم(انمول نیوز )پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام “پاکستان ،جمہوریت اور صحافت”کے اعنوان سے مقامی ہوٹل حیات ریجنسی میں ایک اہم فقری سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

صاحبزادہ فاروق القادری نے بطور صدارت جبکہ پاکستان سے آئے ہوئے ممتاز کالم نگار،دانشور عطا الحق قاسمی اور یاسر پیرزادہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس سیمینار کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی ترقی میں جمہوریت اور صحافت کے کردار کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم حیات ریجنسی ھوٹل میں ہو نے والےسیمینار“پاکستان ،جمہوریت اور صحافت” کےاعنوان سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے عطا الحق قاسمی نے کہا کہ پاکستان کی بقاء ،سلامتی اور مستقبل کا واحد راستہ صرف اور صرف جمہوریت کا تسلسل ہے ۔اس کے علاوہ جو بھی راستہ اختیار کیا گیا تو وہ ملک اور قوم کے لئے نقصان دا ہو گا۔
اس موقع پر برٹش پاکستانیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نوجوان دانشور یاسر پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید بہتری لانے میں برٹش پاکستانی نوجوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں صر ف ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کے دلوں میں پاکستان کی محبت ڈالی جائے جس کے لئے ان کے والدین اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر عطا الحق قاسمی،یاسر پیرزادہ،صاحبزادہ فاروق القادری اور ملک عباس نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم ان کی اس سوچ پر ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
اس موقع پر برمنگھم کے گردونواح سے بھی اہل قلم ،شاعر ،ڈاکٹرز کے علاوہ چوھدری اظہر،ملک فتح خان،راجہ علی اصغر نمبل،منیر ملک، ڈاکٹر ندیم اختر،’راجہ ناصر عباس،چوھدری صغیر اور دیگر نے بھی شرکت کر کہ وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

Check Also

نیب نے نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں کارروائی کرتے ہوئے چودہ لگژری بنگلے سیل کردیئے

کراچی : قومی احتساب بیورو نے نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں کارروائی کرتے ہوئے چودہ …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW