بر یکنگ نیوز:

کوئی گڑبڑکی کوشش نہ کرے، ایسا ہوا تو ٹکا کرجواب دیں گے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کوئی گڑبڑکی کوشش نہ کرے، ایسا ہوا تو ٹکا کرجواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے حلقے این اے 131 میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن لڑنا آسان نہیں، یکساں مواقع نہیں ملتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پولنگ اسٹاف کا کوئی حال نہیں، کچھ افسران کوعلم ہی نہیں، پولنگ اسٹیشنز کے باہربوتھ کی تفصیلات نہیں لگائی گئیں۔

خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گڑبڑکی کوشش نہ کرے، ایسا ہوا تو ٹکا کرجواب دیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جیت یقینی ہے، کوئی شک نہیں ہے، ووٹ اور سپورٹ خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشتوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

ضمنی انتخابات میں قومی اور پنجاب اسمبلی کی 11 نشستوں کے ساتھ خیبرپختونخواہ اسمبلی کی 9، سندھ اور بلوچستان کی 2،2 نشستوں پرپولنگ جاری ہے اور 600 سے زائد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر35 حلقوں میں 92 لاکھ 93 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لیے 7 ہزار 489 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار727 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

Check Also

چین پاکستان کو معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کرے گا:مشترکہ اعلامیہ جاری

بیجنگ : وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پرمشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، مشترکہ اعلامیہ …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW