بر یکنگ نیوز:

ایوانوں کی بےرحم سیاست: ضمنی حلقہ پی پی 272 میں ماں اور بیٹے کے درمیان سخت مقابلہ

مظفر گڑھ:(انمول نیوز) ایوانوں کی سیاست ضمنی انتخابات میں ماں اور بیٹے کو بھی آمنے سامنے لے آئی۔

ضمنی انتخابات میں مظفر گڑھ کے حلقے پی پی 272 میں ماں اور بیٹا ایک نشست پر انتخابات لڑرہے ہیں جہاں آزاد امیدوار ہارون سلطان بخاری کا مقابلہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی اپنی ماں زہرہ بتول سے ہے۔

پولنگ کے دوران ہارون سلطان نے پولنگ اسٹیشن نمبر 2 کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔

ہارون سلطان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماں کے بارے میں کچھ نہیں بول سکتا، مائیں سب کی سانجھی ہیں۔

واضح رہےکہ ہارون سلطان عام انتخابات میں بھی خاتون امیدوار کو ووٹ دینا حرام قرار دے چکے ہیں۔

Check Also

چین پاکستان کو معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کرے گا:مشترکہ اعلامیہ جاری

بیجنگ : وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پرمشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، مشترکہ اعلامیہ …

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW