بر یکنگ نیوز:

برطانیہ اور امریکا میں سرد ہواؤں کے ساتھ برفباری نے زندگی کا نظام دھرم بھرم کر دیا، شاہراہیں بند

برطانیہ اور امریکا میں برفباری نے زندگی کا نظام دھرم بھرم کر دیا، شاہراہیں بند ہوگئیں،جبکہ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،جبکہ سال نو کی تقریبات بھی خطرے میں پڑ گئیں۔

خون جماتی سرد ہواؤں کے ساتھ برف ہی برف ہے، مشرقی امریکا اور وسط مغربی علاقوں میں برف نے راستوں، درخت پودوں، گھروں کی چھتوں اور گاڑیوں کوڈھک کر رکھدیا ہے۔

پنسلوانیا کے شہر ایری میں تین دن کے دوران باسٹھ انچ اور نیویارک میں ستاون انچ برف پڑی، اس صورتحال کے باعث چار کروڑ اسی لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، شدید سردی اور برفباری مزید ایک ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔

ادھربرطانیہ میں سرد ہواؤں، بارش اور برفباری نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، ہزاروں افراد بجلی، پانی اور گیس کی سہولتوں سے محروم ہوگئے ہیں، جبکہ پروازیں منسوخ اور شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہوگئیں۔

بارش اور برفباری کے ساتھ درجہ حرارت میں ابھی مزید کمی ہوگی،اسکے علاوہ شمالی جاپان میں بھی حد نگاہ برف ہی برف ہے،اور متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں، ٹریفک کا نظام مشکلات کا شکارہے، ماہرین نے سرد ہواؤں کے ساتھ مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

Check Also

سردار عباس کا میاں نواز شریف کو چھوڑنے کا اصل مقصد خلائی مخلوق کی ہمدردیاں حاصل کرنا ھے،مسلم لیگی رہنما ملک فتع خان، چوھدری عارف اقبال

مسلم لیگ ن بر طانیہ مڈلینڈ کے صدر چودھری عارف اقبال جنرل سیکٹری ملک فتح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV