بر یکنگ نیوز:

گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا مانیٹری پالیسی کااعلان

کراچی: گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا جس کے تحت بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 2.5 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ٹیکس محصولات میں اضافے سے بجٹ خسارے میں کمی ہوئی جب کہ زرعی پالیسی کمیٹی نے معاشی اعداد وشمار کا جائزہ لیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سی پیک سے تعمیراتی شعبےمیں اضافہ ہوا اور تیل کی بڑھتی قیمتوں سےمہنگائی کی رفتارتیزہوسکتی ہے جب کہ مہنگائی کی شرح ہدف میں رہنےکی توقع ہے۔

طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں 5 فیصد کمی ہوئی جب کہ خام تیل کی قیمت70ڈالرفی بیرل ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی میں آئندہ 2 ماہ کے لیےشرح سود 6 فیصد رہے گی۔

Check Also

ملک میں جہاز سازی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے گوادر میں شپ یارڈ بنانے کا اعلان ۔ سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی

کراچی:  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ میری ٹائم چیلنجز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV