بر یکنگ نیوز:

پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا، ایک سال میں 34کھرب 77ارب اضافہ

پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا، ایک سال میں 34کھرب 77ارب اضافہ

کراچی (انمول نیوز) پاکستان کے مجموعی قرضے اور واجبات 268 کھرب 15 ارب روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ایک سال میں قرضوں کے بوجھ میں 34 کھرب 77 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 9 کھرب 91 ارب روپے کے نئے قرضے لیے گئے۔ جس سے دسمبر کے اختتام تک اندرونی اور بیرونی قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 268 کھرب 14 ارب 70 کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

قرضے اور واجبات جی ڈی پی کے 74.7 فیصد ہیں جو صرف تین ماہ قبل 71.9 فیصد تھے۔ مجموعی قرضوں میں سے 228 کھرب 21 ارب روپے حکومت کے قرضے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال کے دوران حکومت نے اندرونی ذرائع سے 12 کھرب 45 ارب روپے کے نئے قرضے لیے جبکہ مجموعی بیرونی قرضے 13 ارب 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے اضافہ سے 88 ارب 89 کروڑ ڈالرسے بھی تجاوز کر گئے۔

واضح رہے کہ چار سال کے دوران پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔

Check Also

پاکستان: تمام بینک اگلے تین دن تک بند رہیں گے

اسلام آباد: یکم جنوری کو بینک ہالیڈے کے سبب تمام بینک عوامی لین دین کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Anmol TV
Anmol TV انمول ٹی وی

FREE
VIEW